Tuesday, December 3, 2024

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور اہلیہ عائشہ کے درمیان طلاق ہو گئی طلاق کی تصدیق خود جنید صفدر نے کی۔

تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں شادی کرنے والے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ سیف میں طلاق ہو گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جنید صفدر کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینسبرا ہوٹل میں ہوا تھا اور شادی کی تقریبات پاکستان میں ہوئی تھیں۔

انہوں نے طلاق کی افواہوں کی تصدیق کے لیے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی۔

جنید صفدر کے مطابق میری طلاق کی خبر حقیقت ہے، انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کیا جائے کیونکہ یہ نجی معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا، میں اس پر مزید بات نہیں کروں گا، مجھے امید ہے کہ یہ فیصلہ ہم دونوں کے لیے امن کا باعث بنے گا، انشاء اللہ۔

مزید برآں، جنید نے عائشہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں