Saturday, September 21, 2024

چائلڈ لیبر پر تشدد کے خلاف ماورا حسین کا آگاہی پیغام

- Advertisement -

پاکستان کےمشہور ڈراموں کی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر کا شکار ہونے والے بچوں کی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا چاہیے اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث افراد پر نظر رکھناچاہیے۔

ماورا حسین  نے اپنے سوشل میڈیا سے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں چھوٹی عمر میں چائلڈ لیبر کے اہم سماجی مسئلے پر بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بچوں کو ایک خاص عمر سے پہلے کام کرنے پر مجبور کرنا غیر قانونی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ماورا حسین کے مطابق اس ویڈیو کو بنانے کا مقصد آگاہی پیدا کرنا ہے تاکہ ایسے افراد کو روکا جا سکے جو اب بھی اس رویے میں ملوث ہیں۔ اس مسئلے کو حل کرنے کا پہلا قدم یہ یقینی بنانا ہے کہ چھوٹے بچوں کو کبھی بھی ایسے کاموں کے لیے تفویض نہ کیا جائے جو وہ ابھی انجام دینے کے قابل نہیں ہیں۔

معروف اداکارہ کے مطابق اس سماجی مسئلے کا دوسرا حل یہ ہے کہ اگر آپ کے دوستوں میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو چھوٹے بچوں کو کام پر مجبور کر رہے ہیں تو انہیں بتائیں کہ یہ کتنا سنگین جرم ہے۔

اس نے کہا کہ ہرایک کوآس پاس کے بچوں پر نظر رکھنا چاہیے، یہ ہرایک کی ذمہ داری ہے، ہم اس دھرتی پر رہیں یا نہ رہیں یہ ہماری آنے والی نسل ہے۔ اگر ہم نے ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا تو ہماری قوم کو بھی نقصان ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں