منا بھائی ایم بی بی ایس، لگان اور کچھ مشہور فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی مالی پریشان تھے۔ اوروہ اپنے اسٹوڈیومیں مردہ پائے گئے۔
لیجنڈری بالی ووڈ اور منا بھائی ایم بی بی ایس فلم کے آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی مہاراشٹرا میں اپنی ورکشاپ میں مردہ پائے گئے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی کمپنی ڈھائی کروڑ سے زائد کی مقروض ہے۔ مالی مسائل کی وجہ سے، ان کی کمپنی کا دیوالیہ ہوگیا تھا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں لئے کلک کریں
آج صبح نتن دیسائی کی لاش ان کے این ڈی اسٹوڈیو کے گراؤنڈ سے ملی۔ پولیس کا خیال ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے مبینہ طور پر صبح تقریباً 4:30 بجے خودکشی کی۔
اپنے 20 سالہ کیریئر میں نتن نے آرٹ ڈائریکٹر کے طور پر متعدد ہندی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے معروف فلموں لگان، جودھا اکبر، دیوداس اوربہت سی فلموں میں ڈاریکٹری کی۔