Sunday, November 24, 2024

میٹا نوجوانوں کے لیے مزید مواد سنسر کرے گا

- Advertisement -

اب میٹا فیس بک اور انسٹاگرام پر مزید مواد سنسر کرے گا۔

میٹا پلیٹ فارمز  نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام پر نوجوانوں کے لئے مزید مواد کو سنسر کردے گا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب بین الاقوامی ریگولیٹرز نے سوشل میڈیا پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز پر بچوں کی حفاظت کے اقدامات کو مضبوط کرے۔

میٹا کی ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، تمام نوعمروں کو اب فیس بک اور انسٹاگرام کی سب سے سخت کنٹینٹ کنٹرول سیٹنگز پر رکھا جائے گا، اور فوٹو شیئرنگ ایپ پر دستیاب سرچ فقروں کی تعداد کو محدود کر دیا جائے گا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اس اقدام سے نوعمروں کے لیے ممکنہ طور پر حساس مواد یا اکاؤنٹس کا سامنے آنا مزید مشکل ہو جائے گا جب وہ انسٹاگرام پر سرچ اور ایکسپلور جیسی خصوصیات استعمال کرتے ہیں۔

انسٹاگرام جو کہ اس وقت  پیسہ کمانے کا نیا طریقہ پیش کرتا ہے اس کے خلاف امریکی ریاستوں نے اکتوبر میں مقدمہ دائر کیا، جس میں ان پر الزام لگایا گیا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کی ذہنی صحت کے بحران کو ہوا دے رہے ہیں۔

یورپ میں، یورپی کمیشن کی طرف سے میٹا کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، جو بچوں کو توہین آمیز اور غیر قانونی مواد سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا کمپنی کی کوششوں کے بارے میں تفصیلات تلاش کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں