Saturday, September 21, 2024

کار حادثےمیں مس وینزویلا معروف ماڈل آریانا ویرا چل بسیں

- Advertisement -

وینزویلا سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل اور سابق مس وینزویلا آریانا ویرا ایک گاڑی کے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد دنیا سے چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماڈل آریانا ویرا ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوئیں تھیں اور کچھ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بین الاقوامی میڈیا کو ماڈل کی والدہ نے بتایا کہ 19 جولائی کو جب آریانا فلوریڈا کام سے فارغ ہوکرگھر واپس آ رہی تھی توامریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلنڈو میں جھیل نونا کے قریب کار چلاتے ہوئے انہیں نیند آگئی اور ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم میں اسے شدید چوٹیں آئیں۔

رپورٹ کےمطابق مس وینزیلا کی صحت بہتر ہو رہی تھی تو انہیں غیر متوقع طور پر دل کا دورہ پڑا اور اس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہو گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں