Saturday, November 23, 2024

برطانیہ کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی عائد کر دی گئی

- Advertisement -

لندن: برطانیہ کے اسکولوں میں اب موبائل فون کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔ اس کے استعمال سے بچوں کی پڑھائے متاثر ہوتی ہے۔ 

برطانیہ کے وزیر تعلیم گلین کیگن نے مبینہ طور پر کہا کہ طلباء کو کلاس میں موبائل فون ڈیوائسز کے استعمال سے روکنے کا مقصد طلباء کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔ وقفے کے دوران بھی طلباء کو اپنے اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ان کے مطابق، حکومت طلباء کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ اپنے اسکول کے کام پر توجہ دیں۔ اس پابندی کا مقصد طلباء کو تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھناہے۔ اس سے ان اساتذہ کو بھی فائدہ پہنچے گا جو اسکولوں میں بچوں کی مدد کے لیے بہت زیادہ کوششیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، فرانس، اٹلی اور پرتگال میں بھی طلبہ کو کلاس میں موبائل فون استعمال کرنےپر منع کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق، پڑھائی کے دوران موبائل فون کا استعمال طلباء کی کارکردگی اور قابلیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں