فیشن شو اکثر اپنے عجیب و غریب اور غیر متوقع ڈسپلے کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اور ماڈلز انہی ملبوسات کی وجہ سے مشہور ہو جاتی ہیں۔
ایسی ہی ایک مثال بیلا حدید کی تھی جو فیشن شو کے کاروبار میں اس وقت سنسنی بن گئی جب فرانسیسی لیبل کوپرنیکس اسپرے نے اسے سب کے سامنے پینٹ کیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
ایسی ہی، انڈیا کے شہر چنئی میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں زندہ مچھلی پہنے ہوئے ماڈل واک کرتی دکھائی دی۔
ویڈیو میں، ایک ماڈل کو سیپ پر مبنی جل پری کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے سامنے مچھلی کے پیالے جیسا پلاسٹک کنٹینر بندھا ہوا ہے۔
اس پلاسٹک کے پیالے میں چھوٹی مچھلیوں اور پانی کو منتقل کیا گیا تھا۔
بعد کی فوٹیج میں ماڈلز کو مچھلیوں سے بھرا کنٹینر پکڑے رن وے پر ٹہلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بہت سارے صارفین نے زندہ جانوروں کو فیشن کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔
ایک شخص نے کہا، ہر چیز میں جانوروں کا استعمال بند کرو۔
آپ اتنی چھوٹی جگہ پر اتنی زیادہ مچھلیاں نہیں رکھ سکتے، اس کے علاوہ انہیں کافی آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے مچھلیوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
دوسری طرف عرفی جاوید نے اس اسٹائل کو سراہا اور کمنٹس میں اپنی منظوری دے دی۔