Saturday, September 21, 2024

ہر طرف سے میرے پاس پیسہ آتا ہے، حریم شاہ

- Advertisement -

متنازع پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ پیسہ کیسے کماتی ہیں، ایک پروگرام میں اس سے متعلق انہوں نے معلومات فراہم کر دیں۔

حریم شاہ پاکستانی یوٹیوبر نادرعلی کے پوڈ کاسٹ کی مہمان تھیں، جن کا خاص ویڈیو کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ حریم شاہ سے میزبان نے پیسہ کمانے کے ذرائع کے بارے میں سوالات کیےجس پرحریم شاہ نے میزبان کے سوال کا جواب براہ راست دینے کی بجائے گھما پھرا کر دیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

حریم نے جواب دیا کہ میرے پاس آمدن کے بہت سے ذرائع ہیں، اپنی آمدنی کو معجزاتی سمجھتی ہوں، پیسہ ہر طرف سے آتا ہے اور مجھے اتنی رقم ملی ہے کہ مجھے ایف بی آر کی جانب سے متعدد نوٹس موصول ہوئے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا، کہ میں بہت کچھ کرتِی ہوں، جس کی وجہ سے میرے پاس کئی جگہوں سے پیسہ آتا ہے۔

حریم نے میزبان کو مسکراتے ہوئے جتایا کہ ’میں ایسا بہت کچھ کرتی ہوں جو آپ نہیں کرسکتے، لوگ کہتے ہیں کہ مجھے آڈیو لیک سے پیسے ملے، میں نے پیسے بنائےلیکن میں اگر ایسا چاہتی ہیں تو میرے پاس لیک کرنے کو بہت کچھ تھا، میں اس طرح اپنی مرضی سے سب حاصل کرلیتی، میں نے ویڈیوز لیک عوام کو دکھانے کیلئے کی، اس میں ہر گز میرا مقصد یا نیت پیسوں کا حصول نہیں تھا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں