وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہیے۔ بجلی سے متعلق تمام معلومات حاصل کیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد جاری بجلی پر اجلاس، اطلاعات کے مطابق اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں یہ کہا گیا کہ پریشان عوام کیے لئے زیادہ ریلیف کے اقدامات کیے جائیں گے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
اجلاس میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جولائی کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی تفصیلی وضاحت لی۔
نگراں وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے اندر اضافی اخراجات میں کمی کے لیے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
ایسے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے جس سے ملکی خزانے پر اضافی بوجھ نہ ہو اور صارفین کو سہولیات میسرآئیں، ایسا ہرگزممکن نہیں کہ عام آدمی مشکل میں ریتا رہ اور افسر شاہی اور وزیر اعظم انکے ٹیکس سےمفت بجلی استعمال کریں، مفت بجلی حاصل کرنے والے اداروں اورافسران کی مکمل تفصیل جلد از جلد فراہم کی جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ چونکہ میں عام آدمی کی بات کرتا ہوں اس لیے پاکستان سیکرٹریٹ اور وزیراعظم ہاؤس میں بجلی کی قیمت کم سے کم ہونی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل کئی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک مکمل میٹنگ دیکھیں گے، کہ تقسیم کار کمپنیاں بجلی چوری روکنے کے لیے روڈ میپ دیں، بجلی کی صنعت میں اصلاحات لائی جائیں، اور یہ کہ مختصر، درمیانی، اور طویل مدتی منصوبہ پیش کیا جائے۔