Saturday, September 7, 2024

ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا انتقال ہوگیا

- Advertisement -

ایم کیو ایم (متحدہ قومی موومنٹ پاکستان) کے رہنما کنور نوید جمیل  برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے بہت بیمار تھے اور انتقال کر گئے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے پھرطبیعت بہتر ہونے کےبعد گھر لے آئے تھےلیکن ایک بار پھرطبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ طبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

کنور نوید ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

کنور نوید 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی اور جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔

کنورنویدجمیل کو 2005 میں حیدرآباد کے ضلعی منتظم کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ 1990 اور 2013 میں بھی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔

2002 اور 2018 میں کنورنوید جمیل کو سندھ اسمبلی کا رکن منتخب کیا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں