Sunday, May 19, 2024

ستارہ امتیاز ملنے والوں پر نعمان اعجاز کا طنز

- Advertisement -

شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے ستارہ امتیاز ملنے والوں پر طنز کیا۔

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ جس میں وہ خوش دکھائی دے رہے ہیں اور اداکاروں کو کیپشن میں طنز مار رہے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اُن تمام دوستوں کو مبارک ہو جنہوں نے ستارہ امتیاز حاصل کیا، انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا۔

اداکار نے مزید لکھا، میرا ماننا ہے کہ ستارہ جرات اس کو بھی دینا چاہیے جس نے ستارہ امتیاز سب کو دیا۔ پاکستان زندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سب سے زیادہ میری ہی فلمیں دیکھتے ہیں، ہمایوں سعید

کل سے نعمان اعجاز کی اس پوسٹ کو ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں، جس میں ان کو کہا جا رہا کہ، آپ پاکستان کا چمکتا ہوا ستارہ ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 23 مارچ کو صدر آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت اور فنون سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو سول اعزازات سے نوازا۔

اداکارہ سجل علی، فنکار راحت فتح علی خان، اداکار جگن کاظم اور دیگر لوگوں کو ستارہ امتیاز بھی دیا گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں