Friday, October 18, 2024

نواز شریف کے بیٹے 7 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

- Advertisement -

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے 7 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے، مریم نواز نے جاتی امرا میں دونوں بیٹوں کا استقبال کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو سخت سیکیورٹی میں لاہور ایئرپورٹ سے جاتی عمرہ لایا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بھائیوں سے ملاقات کی، حسن اور حسین نواز نے والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

یاد رہے کہ 7 مارچ کو احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے تھے، دونوں نے وارنٹ کی معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ کانفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے علاوہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بطور وزیراعظم حلف اٹھا لیا

تاہم عدالت نے عدم حاضری کے باعث نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو نا اہل قرار دیا تھا۔

درخواست گزاروں نے کہا تھا کہ وہ کارروائی کا سامنا کرنے کے لیے نیک نیتی سے، عدالت کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ 14 مارچ تک عدالت میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے اس استدلال سے اتفاق کیا کہ، دائمی وارنٹ گرفتاری کا مقصد ملزم کی حاضری حاصل کرنا ہے، اور اگر ملزم خود کو عدالت میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو انہیں مقدمے کا سامنا کرنے کا موقع دیا جا سکتا ہے۔

حسین نے پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ میں اپنے تحریری جواب میں آف شور اثاثے رکھنے کا اعتراف کیا، حالانکہ حسن نے کسی بھی غیر ملکی جائیداد کے مالک ہونے سے صاف انکار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں