شہر کراچی میں دودھ کی نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نئےنوٹیفیکیشن کے مطابق کمشنر کراچی نے کہا ہےکہ دودھ کی خوردہ قیمت 220 روپے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔
حال ہی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مختلف شعبوں کے لیے دودھ کی قیمتوں میں قدرے تبدیلی کی گئی ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیری فارمرز کے دودھ کی قیمتوں میں 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے اور اب 200 روپے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح دودھ کی تھوک مارکیٹ کی قیمت 208 روپے فی لیٹر مقررہ قیمت سے 3 روپے بڑھ گئی ہے۔
اس دوران رہائشیوں کے لیے خوردہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور دودھ اب بھی 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سالانہ کتنا سونا خریدتے ہیں؟
انتظامیہ کے مطابق خوردہ قیمت یکساں رکھنے کا مقصد شہریوں کو مہنگائی سے بچانا ہے۔
واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے اس سے قبل 13 جون 2024 کو دودھ کے جو نرخ مقرر کیے تھے، جس میں اب تبدیلی کر دی گئی ہے۔


