Thursday, November 21, 2024

اب ہوائی جہاز کو شمسی توانائی سے چلایا جائے گا

- Advertisement -

سولر اسٹریٹوس فرم نے جہاز کو شمسی توانائی سے چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

شمسی توانائی کا استعمال پہلے گھروں کےلیے بجلی بنانے کے لیے کیا جاتا تھا، اور اب اسے ہوائی جہاز کو چلانے کے لیے کامیابی کے ساتھ استعمال کیا جا رہاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب جلد ہی شمسی توانائی سے چلنے والے طیارے بھی تیار کیے جائیں گے۔ سولر اسٹریٹوس نامی فرم کے عملے نے 10 ہزار میٹر کی بلندی پر شمسی توانائی سے ایندھن سے چلنے والا الیکٹرک طیارہ اڑا کر ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شمسی توانائی سے چلنے والے ہوائی جہاز کا مقصد ایندھن کی بچت کرتے ہوئے مسافروں کو سستی پرواز کے ٹکٹ فراہم کرنا ہے۔ اس کے نتیجے میں مسافر سستے ہوائی سفر کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کامیاب تجربے کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب شمسی توانائی سے چلنے والا ہوائی جہاز تجارتی ہوائی جہاز کی طرح اونچائی پر اڑتا ہوا نظر آئے گا۔ اس بارے میں کمپنی کے بانی رافیل ڈومجان کا کہنا ہے کہ شمسی جہاز کو کمرشل جہاز کی سطح تک لے جانے میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور وہ ہر سیکنڈ میں 300 ٹن ایندھن استعمال کرنے والے شمسی جہاز کے رجحان کوبھی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں