Tuesday, October 22, 2024

آسٹریا کے پگھلنے والے گلیشیئر سے پرانی لاپتہ لاش برآمد

- Advertisement -

آسٹریا: آسٹریا کے ایک شخص کی باقیات جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ 20 سال سے زیادہ عرصہ قبل انتقال کر گیا تھا، ایک الپائن گائیڈ کو ایک گلیشیئر پر ملا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف آسٹریا میں دو ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اسی گلیشیئر پر ایک جیسی انسانی باقیات ملنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ پگھلتے ہوئے گلیشیئرز سےکوہ پیماؤں کی لاشوں کو نکال لیا گیا جنہیں وہ ایک طویل عرصے سے، گلیشیئرز میں پنسے ہوئے تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

باقیات کے پاس سے ایک بیگ ملا جس میں نقد رقم، ایک بینک کارڈ، اور ڈرائیونگ لائسنس تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکام کو شبہ ہے کہ متوفی ایک 37 سالہ شخص ہے جو 2001 میں گلیشیئر میں مر گیا تھا، اور انہوں نے ڈی این اے کے نتائج چند ہفتوں میں دستیاب ہونے کی توقع ظاہر کی۔

اسی گلیشیر پر جون کے اوائل میں، الپینسٹوں کی ایک اور ٹیم نے انسانی باقیات اور سکی کے ٹکڑے دریافت کیے تھے۔ حکام کے مطابق ہڈیوں کی شناخت ہونے پر ان کی صحیح عمر کا پتہ چل سکتا ہے۔

اس دوران، ٹائرول پولیس کے ترجمان کرسچن ویوہائیڈر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، یہ بہت کم ہوتا ہے کہ اتنے کم وقت میں کسی گلیشیر پر انسانی باقیات اور ایک پوری لاش ملی ہو۔

اس دوران، ٹائرول پولیس کے ترجمان کرسچن ویوہائیڈر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، یہ بہت کم ہوتا ہے کہ اتنے کم وقت میں کسی گلیشیر پر انسانی باقیات اور ایک پوری لاش ملی ہو۔

سال 1986 میں لاپتہ ہونے والے ایک کوہ پیما کی باقیات بھی جولائی میں سوئٹزرلینڈ کے تھیوڈول گلیشیئر پر کوہ پیماؤں نے دریافت کی تھی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں