Thursday, November 21, 2024

کپل شرما کےنئے شو کی ایک قسط کا معاوضہ پانچ کروڑ ہے

- Advertisement -

ٹاپ کامیڈین کپل شرما شو کی ہر قسط کے لیے 5 کروڑ روپے معاوضہ لیتےہیں۔

ہندوستان کے ٹاپ کامیڈین کپل شرما اپنی نئی نیٹ فلکس سیریز کی ہر قسط کے لیے 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دی گریٹ انڈین کپل شو، کی پانچ اقساط جو اس سال 30 مارچ کو نیٹ فلکس پر ڈیبیو ہوئی تھیں،اس میں مبینہ طور پر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کو بطور مہمان پیش کیا گیا ہے، جن میں رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا، اور عامر خان شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

شو کی پانچ اقساط کے لیے، کپل شرما کو حیران کن طور پر 26 کروڑ روپے ادا کیے گئے، یعنی ہر ایپی سوڈ کی قیمت 5 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

ارچناپورن سنگھ، جو عام طور پرسامعین کے بییچ میں بیٹھتی ہیں، وہ فی قسط 10 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں، جبکہ سنیل گروور کو 25 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل اسلام آباد میں 50 اسمارٹ سکولز قائم کرے گا

اسی طرح راجیو ٹھاکر، کیکو شاردا، اور کرشنا ابھیشیک کو بھی بالترتیب ہر قسط کے لیے 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپےملتے ہیں۔

خاص طور پر، چھ سال کے وقفے کے بعد، کامیڈین سنیل گروور کپل شرما کے کامیڈی پروگرام میں واپس آئے ہیں، جس سے شو کے ناظرین بہت خوش ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں