Wednesday, October 29, 2025

آن لائن ملازمت کے نام پر فراڈ جاری،شہری خبردار رہیں

- Advertisement -

پی ٹی اے نے عوام کو آن لائن ملازمت کے فراڈ سےخبردار کرتے ہوئے بتادیا ہےکہ آن ملازمت کی تمام آفردرست نہیں ہوتیں۔

پی ٹی اے نے مفاد عامہ کے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ لوگ اور تنظیمیں سوشل میڈیا پر نوکریوں کےفرضی اشتہارات اورپوسٹنگ کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ افراد ذیادہ آمدنی ، بیرونِ ملک آن لائن ملازمت کا لالچ دے کر شہریوں سے رقوم اور ذاتی معلومات حاصل کر کے فراڈ کرتے ہیں۔

حکام کا دعویٰ ہے کہ دھوکہ دہی کرنے والے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لیے مختلف کمپنیوں کے لیے بروکر بنتے ہیں۔ وہ سروے یا تحقیق کی آڑ میں شہریوں کے مقامات اور تصاویر اکٹھا کرتے ہیں، جنہیں پھر ملک اور اس کے عوام کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ اگرآپ کو فوری طور پر کسی پُرکشش پیشکش پر شک ہویعنی بھرتی کرنے والا اپنی شناخت چھپاتا ہو، وہ صرف واٹس ایپ کے ذریعے بات چیت کرتا ہو، یا شناختی کارڈ نمبر، مکمل پتہ، یا مقام جیسی غیر ضروری تفصیلات کی درخواست کرتا ہو تو آپ فوری محتاط رہیں۔

اسی طرح، اگر کوئی آپ کو نامعلوم ایپس یا یو آر ایل اور اشتہار ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دیتا ہےتو یہ بات بھی دھوکے کی نشاندہی کرتی ہے جس سے احتیاط برتنی ضروری ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے احتیاطی تدابیر

ہر نوکری کےاشتہار کواچھی طرح چیک کریں۔ ان کی سرکاری ویب سائٹ پر جائیں۔
کمپنی کے ای میل ایڈریس کی تصدیق کریں۔ کمپنی کے ایچ آر ڈویژن سے براہ راست رابطہ کریں۔
کبھی بھی ذاتی معلومات کو غیر معتبر ذرائع سے شیئر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی سپر انٹیلی جنس پر پابندی کا مطالبہ

کسی بھی قابل اعتراض اشتہارات کے بارے میں متعلقہ حکام کو مطلع کریں۔ پی ٹی اے یہ بات عوام کو جتاتی ہے کہ جہاں آپ کو خوابوں کی ملازمت پر اترنا بہت ضروری لگتاہے،وہیں آن لائن محفوظ رہنا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں