Thursday, September 19, 2024

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ول اسمتھ قرآن پاک سے متاثر ہو گئے

- Advertisement -

ول اسمتھ نے بتایا کے انہوں نے قرآن پاک پڑھا اور اس سے متاثر ہوگئے۔

سال 2022 میں بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ جیتنے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار ول اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں قرآن پاک کو حرف بہ حرف پڑھتے ہیں اور اس سے متاثر ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بگ ٹائم پوڈ کاسٹ پر مصری صحافی عمرو ادیب کے ساتھ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ انٹرویو میں، ول اسمتھ نے اس بارے میں بات کی کہ قرآن پاک نے ان کی زندگی کو کیسے متاثر کیا، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ قرآن اور اس کے روحانی اثرات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

ول اسمتھ نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے وہ مشکل حالات سے گزر رہے تھے، وہ خود کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے تھے اور اس سال رمضان المبارک میں قرآن پاک سمیت تمام مقدس کتابیں پڑھیں۔

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ تین مقدس کتابیں قرآن، تورات اور بائبل کس طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، میں حیران تھا کہ تینوں ایک ہی کہانی کی طرح ہیں، ابراہیم انبیاء کے باپ اور اسماعیل ان کی اولاد ہیں۔ اور اسحاق علیہ السلام تشریف لائے، اس سلسلہ نبوت کی پوری تصویر کو سمجھنا بہت خوبصورت تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعات میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے۔

اداکار نے کہا کہ یہ میری زندگی کا وہ مرحلہ ہے جہاں میں روحانیت کی تلاش میں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں کہ قرآن میں حضرت موسیٰ کا ذکر کتنی بار آیا ہے۔ قرآن کے ذریعے میں نے موسیٰ اور ان کے قصوں کو اپنے قریب پایا ہے۔ میں حضرت موسیٰ کی کہانی اور ان کے تجربے سے بہت متاثر ہوں۔

اسمتھ کا کہنا تھا کہ، مجھے سادگی پسند ہے، گزشتہ سال میں نے قرآن کو حرف بہ حرف پڑھا، قرآن آئینے کی طرح بہت صاف اور شفاف ہے، اسے پڑھنے سے تمام غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں