دبئی: پاکستانی باکسر تیمور خان نے باکسنگ کے فائنل میچ میں اپنے بھارتی حریف کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے۔
ڈبلیو بی اے کلر کپ کے ہیوی ویٹ باکسنگ میچ دبئی کے ایک ہوٹل میں ہوئے۔ پاکستان کے مشہور باکسر تیمور خان اور بھارت کے جسکرن سنگھ کے درمیان دبئی میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
بھارتی باکسر جسکرن سنگھ کو پاکستانی باکسر تیمور خان نے ابتدائی راؤنڈ میں شکست دی تھی۔
تیمور نےتھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دے کرورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ایشیا ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی تھی، اور اس سال کے شروع میں، ڈائمنڈ بوائے کا ٹائٹل اپنے نام کیاتھا۔
تیمور خان کون ہیں؟
یہ ایک پاکستانی پیشہ ور باکسر ہیں، ان کے رنگ کا نام دی ڈائمنڈ بوائے ہے۔ تیمور خان مہمند اسلام آباد، پاکستان میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی۔ ان کا تعلق معزز ترین مہمند قبیلے سے ہے جو کہ ایک مشہور پشتون برادری ہے۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد، تیمور کا تخت بھائی اور ان کے آبائی گاؤں محمد روز بابا کلی کے لوگوں کی جانب سے پرجوش اور پرجوش استقبال کیا گیا۔