Monday, December 30, 2024

پاکستان نے پیٹرول میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت بھی بڑھا دی۔

- Advertisement -

زرائع کے مطابق، اتوار کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان بھی کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 10 روپے فی کلو گرام اضافے کے ساتھ 229 روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے جبکہ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اس فیصلے سے پیٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھ کر272 روپےسے 282 روپے فی لیٹرہوگئی۔

اسحاق ڈارنے رات گئے قوم سے براہ راست خطاب میں اس اضافے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 293 روپے اور 174.68 روپے پر برقرار رہیں گی۔

لیکن انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت 5.78 روپے اضافے سے 186.07 روپے ہوگئی ہے۔ اور نئی قیمتیں 16 اپریل اتوار کی صبح 12 بجے سے لاگو ہوں گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں