معروف پاکستانی اداکارعدنان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم پاکستانی شہری ہندوستانی شہریوں کی نسبت زیادہ برداشت کا مادہ رکھتے ہیں اورہم بھارتیوں کے مثبت پہلوؤں کو قبول کرتے ہیں۔
اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ میں نے فلم کے پروڈیوسر بونی کپور کو پرانی دہلی کے ایک واقعے سے آگاہ کیا۔ ہم بالی ووڈ فلم مام کی پروڈکشن کے دوران پیش آنے والے واقعات پر بات کر رہے تھے۔ جب میں نے ذکر کیا کہ مجھے بھوک لگی ہے کچھ کھانا چاہتا ہوں تو فلم کے پروڈیوسر نے مجھے سیکورٹی کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
عدنان صدیقی کی سوچ
ان کا کہنا تھا کہ میں سوچ رہا تھا کہ مجھے یہاں کون پہچانے گا، اس لیے میں وہاں پہنچا، اور میں حیران رہ گیا کہ لوگوں نے نہ صرف مجھے وہاں پہچانا بلکہ میرے کام کی خوب تعریف کی۔
بالی ووڈ فلم مام میں سری دیوی، عدنان صدیقی، نوازالدین صدیقی، اور سجل علی نے اہم کردار ادا کیے تھے جبکہ فلم کی تیاری کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی تھی۔