Tuesday, September 24, 2024

پاکستان نے واشنگٹن میں موجود اپنی جائیداد فروخت کر دی

- Advertisement -

واشنگٹن: پاکستان نے واشنگٹن میں اپنے پرانے سفارت خانے سے منسلک ایک عمارت کی فروخت کے ذریعے7.1 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔

پاکستان کو متعدد پیشکشیں موصول ہونے کے بعد، واشنگٹن میں ملک کے معاشی بحران کے دوران تاریخی ڈھانچہ ڈالر7.1 ملین میں فروخت کیا گیا حالانکہ یہ جگہ گزشتہ دو دہائیوں سے خالی تھی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فلک بوس عمارت، جو شہر کے وسط میں واقع ہے، بظاہر پاکستانی بزنس ٹائیکون حفیظ خان نے خریدی تھی۔ پانچ سال پہلے، عمارت کی سفارتی حیثیت کو منسوخ کر دیا گیا تھا، جس سے یہ مقامی حکومت کو ٹیکس ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا تھا۔

جب اسے پہلے فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا توحکومت کو سفارت خانے کی سابقہ عمارت کے لیے 6.8 ملین ڈالر تک کی متعدد بولیاں موصول ہوئیں ۔ تاہم بولی لگانے کے طریقہ کار کو کیوں ترک کیا گیا اس کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔

اس کی بگڑتی ہوئی حالت کی وجہ سے، تاریخی عمارت کی درجہ بندی کو اس سال کے شروع میں تنزلی کر دیا گیا تھا، اور اسے کلاس 4 کا نام دیا گیا تھا، جو بلائیٹڈ پراپرٹی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں