پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2025 کی تقریبات کی میزبانی دبئی کرے گا۔
پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (پی آئی ایس اے) 2025 کا انعقاد 22 نومبر کو دبئی فیسٹیول ایرینا میں ہوگا۔ جس میں پاکستانی شوبز اداکار ماہرہ خان، فواد خان سمیت کئی بڑے نام موجود ہوں گے۔
اس تقریب میں شرکت کرنے والے چند سرکردہ پاکستانی فنکاروں میں فواد خان، ماہرہ خان، فرحان سعید، فارس شفیع، عمار خان، یشمہ گل، مصطفیٰ خان، عریقہ حق، سارہ خان، اور فلک شبیرہ شامل ہیں۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
تقریب کی میزبانی فواد خان اور ماہرہ خان کریں گے۔
فیصل خان نے پی آئی ایس اے کی بنیاد رکھی جو پوری دنیا میں مشہور ہو چکی ہے۔ فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی اور ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستانی کامیابیوں کو اس پلیٹ فارم پر اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔ یہ تقریب پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کو دنیا بھر کے سامعین کے سامنےاجاگر کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بچی کے معصومانہ عمل سے ڈکیتی ناکام
منتظمین کے مطابق اس سال اسکرین ایوارڈز کی تقریب گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ یہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑا اور دلکش ایونٹ ہوگا۔ یہ ایونٹ پچھلے ایڈیشن کی طرح شاندار پرفارمنس، فلیئر اور جذباتی لمحات پیش کرے گا۔


