پاک بحریہ کے اہلکار گوادر ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے

کراچی، پاک بحریہ کے تین اہلکار گوادر میں مشق کرنے کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے شہید ہوگئے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔  

ایک سرکاری بیان کے مطابق، پاک بحریہ کا سی کنگ ہیلی کاپٹر گوادر میں پی این ایس اکرم سہولت پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں عملے کے 3 افراد نے اپنی جانیں دیں۔ فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

شہید ہونے والے تین اہلکاروں کی شناخت ایل یو ڈبلیو ٹی حسنین، لیفٹیننٹ کمانڈر جواد اورلیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پاک بحریہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔