Thursday, November 21, 2024

عید الفطر کے موقع پر پاکستان ریلوے خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔

- Advertisement -

پاکستان ریلوے نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ ملک بھر میں جیسے جیسے عید الفطر کے دن قریب آرہے ہیں، سفر کرنے والے افراد کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے یہ ٹرین ان لوگوں کی مدد کرے گی جو اپنے گھر والوں اور پیاروں کے ساتھ خوشی کی چھٹیاں منانے کے لیے جلدی سے گھر لوٹ کر جانا چاہتے ہیں۔

عید سے چند روز قبل یعنی 18 اپریل سے ٹرینیں چلنا شروع ہو جائیں گی۔ اور26 اپریل تک مسافروں کے لیے یہ سہولت میسررہے گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

18 اپریل کو پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ اور دوسری کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔

تیسری ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور اور چوتھی 26 اپریل کو راولپنڈی سے کوئٹہ چلے گی۔

27 اپریل کو پانچویں اور آخری ٹرین لاہور سے کراچی چلے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق، عید الفطر کی تاریخ کا انتخاب اسلامی کیلنڈر کے دسویں مہینے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 20 اپریل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

اندازوں کے مطابق عید الفطر 21 یا 22 اپریل کو ہو گی جبکہ رمضان المبارک 23 مارچ سے شروع ہوئےتھے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں