Friday, October 18, 2024

پاکستان کی اداکاروں نے فلسطینیوں کو نئے سال پر دعائیں دی

- Advertisement -

نئے سال کے آغاز پر پاکستان کی اداکاروں نے فلسطینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ سجل علی نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ 2024 فلسطینیوں اور باقی سب کے لیے اچھا سال ثابت ہو گا۔ سب کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں غزہ کے لوگوں کو خصوصی طور پر یاد رکھیں گی۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اداکار فیصل قریشی نے اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار عدنان صدیقی نے بھی سب کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

اداکارہ میرب نے بھی فینز کو نئے سال کی مبارک دی اور فلسطینی بھائی بہنوں کو یاد رکھنے کی درخواست کی۔

اداکار طلحہ چوہدری نے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ 2024 میں ہم سب کو غزہ میں امن اور تمام لوگوں کے لیے دنیا کو محفوظ جگہ بنانے پر توجہ دینا چاہیے۔ دعا ہے کہ 2024 فلسطینیوں کے لیے نئی امید، ہمدری، اور مثبت تبدیلی کا سال ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں