Sunday, September 8, 2024

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شوبز میں واپسی

- Advertisement -

اداکارہ سوہائے علی ابڑو طویل عرصےبعد واپسی کر رہی ہیں۔ جینٹلمین ڈرامے میں سوہائے ہمایوں سعید اور یمنا زیدی کے ساتھ نظر آئیں گے۔

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو  نے متعدد معروف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ اداکارہ نے مارچ 2021 میں کرکٹر شہزار محمد سے شادی کی۔ سوہائے نے شادی کے بعد انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بریک لیا تھا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ثنا شاہنواز اور نیکسٹ لیول کی پروڈکشن ٹیم کے مطابق سوہائے علی کو اب آنے والے ڈرامے جینٹلمین کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

اس ڈرامے میں اداکار زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ جینٹلمین ڈرامے میں ہمایوں سعید اور یمنا زیدی پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کررہے ہیں۔

اس ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں