Tuesday, October 22, 2024

دہشت گردی سے پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا، امریکہ

- Advertisement -

واشنگٹن: امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کے مطابق دہشت گردی سے پاکستانی عوام ہمیشہ، پریشان ہی رہی ہے۔

باجوڑ میں دہشت گردی خودکش حملے کی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مذمت کی، جنہوں نے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہشتگردوں نے پاکستانی عوام کو ہمیشہ بہت تکلیف دی ہے اور کسی بھی قوم کو ایسی دہشتگردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

میتھیو ملر نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے تمام حملے پرامن، جمہوری قوموں کی توہین ہیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں