Tuesday, October 22, 2024

پاکستانی نوجوان خواتین کو بچانے کی کوشش میں جاں بحق

- Advertisement -

کینیڈا میں تارکین وطن پاکستانی نوجوان رضا عزیز جھیل میں ڈوبنے والی تین خواتین کو بچانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جھیل میں ڈوبنے والی تین خواتین کی مدد کے لیے پاکستانی نوجوان رضا عزیز مبینہ طور پر پانی میں داخل ہوئے۔ تاہم، ان کا پاؤں جھیل میں کچھ جھاڑیوں میں پھنس گیا۔

جھیل میں ڈوبنے والی تین خواتین کو ریسکیو کرنے سے پہلے رضا عزیز ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ ان کی آخری رسومات کیلگری میں ادا کی گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

رضا عزیز کے ساتھی نے کینیڈین نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگرچہ وہ ایک بہترین تیراک تھے لیکن وہ جھیل کی جھاڑیوں کے بارے میں نہیں جانتے تھے۔

سسکاٹون پولیس کے مطابق رضا عزیز پشاور سے کینیڈا کے شہر سسکاٹون پہنچے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اس واقعے میں کوئی مجرمانہ عناصر نہیں تھے۔

دوسری جانب پاکستانی نژاد کینیڈین رضا عزیز کے بھائی احمد عزیز نے پشاور میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرا بھائی کینیڈا کی جھیل میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہوا۔

کشتی میں تین عورتیں تھیں۔ میرے بھائی نے انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن وہ کشتی تک نہ پہنچ سکے اور ہلاک ہو گئے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں