Friday, November 22, 2024

پاکستان کی معروف ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کرگئیں

- Advertisement -

ملک کی معروف صحافی اور ٹی وی اینکر ارم چوہدری انتقال کر گئیں ہیں۔

اینکر ارم چوہدری کو جان لیوا کینسر کا مرض لاحق تھا، وہ گزشتہ رات آٹھ بجے لائیو پروگرام کرنے والی تھیں، تاہم، پروڈیوسرکو رابطہ کرنے پرپتہ چلا کہ وہ انتقال کر چکی ہے۔ وہ متعدد ٹی وی چینلز پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

معروف اینکر ارم چوہدری کےانتقال کا اعلان صحافی مغیث علی نے ٹوئٹر پر کیا۔ متوفی اپنے اپنے دو بچوں کی کفالت کرتیں تھیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اپنی تعزیتی تقریر میں نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگ نے ارم چوہدری کے انتقال کی خبر پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنے پورے کیرئیر کے دوران، ارم چوہدری، ایک ہونہار اور سرشار صحافی تھیں، انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں خاطر خواہ حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال سے صحافت کی صنعت کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں