Saturday, November 9, 2024

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر سوشل میڈیا پروائرل

- Advertisement -

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر شبنم زئی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئیں۔

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر شبنم زئی اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں ، صارفین اس کی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ہفتے قبل داخل ہونے والی پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسرکی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

صرف ایک ہفتے میں، شبنم زئی، جو خود کو پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس انفلوئنسر کہتی ہیں، انکے 3000 سے زیادہ فالوورز ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں پورے پاکستان میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شبنم زئی خود کو فٹنس ، کھانے پینے کی شوقین، اور ماڈل کے طور پر بیان کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں