Saturday, September 7, 2024

جلد ہی پاکستان کی پہلی نیٹ فلیکس سیریز کا آغاز ہوگا

- Advertisement -

کراچی: پاکستان میں تیار ہونے والی پہلی اصل ویب سیریز جلد ہی امریکی اسٹریمنگ سروس اور پروڈکشن کمپنی نیٹ فلیکس  پر ڈیبیو کرے گی۔

ایک غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹ کے دعوے کے مطابق، نیٹ فلیکس جلد ہی پاکستان کی پہلی اصل ویب سیریز کا پریمیئر کرے گا، جس میں پاکستانی مواد کو دیکھایا جائے گا۔

اس آن لائن سیریز میں پاکستان کے نامور اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے جو پہلے ہی بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

فواد خان، صنم سعید، ماہرہ خان، احد رضا میر، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، مایا علی، ہانیہ عامر، خوشحال خان، نادیہ جمیل، عمیر رانا، اقرا عزیز اور ثمینہ احمد پاکستان کے پہلے نیٹ فلکس اصل سیریز کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

مذکورہ بالا جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو ویب سیریز، جو مومنہ درید فلمز، کے زیر اہتمام تیار کی جا رہی ہے، آئندہ سال ریلیز ہونے کی امید ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ویب سیریز کا نام فرحت اشتیاق کی کتاب جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو، سے لیا گیا ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں