اسلام آباد، باخبر ذرائع کے مطابق، کشن گنگا ڈیم تنازعہ پر ثالثی کی مستقل عدالت کے دائرہ اختیار کو بین الاقوامی عدالت برائے ثالثی نے مسترد کر دیا ہے۔
عالمی ثالثی عدالت میں کشن گنگا ڈیم تنازع میں پاکستان نے بھارت پر اہم فتح حاصل کر لی ہے۔
ثالثی کی مستقل عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق پاکستان کے موقف کی توثیق کر دی ہے اور عالمی ثالثی عدالت نے کشن گنگا ڈیم پر پاکستان کے مقدمے کو قابل قبول قرار دیا ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ متنازعہ کشن گنگا ہائیڈرو پاور اسٹیشن پراجیکٹ کی تعمیر 2009 میں شروع ہوئی تھی اور اس سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
خیال رہے کہ پاکستان کا خیال ہے کہ متنازعہ منصوبہ سندھ طاس معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہے۔
یہ بھی واضح رہےکہ ورلڈ بینک نے اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے ساتھ کشن گنگا پراجیکٹ پر دو بار مذاکرات کی کوشش کی لیکن وہ کوششیں ناکام رہیں۔
پاکستان کے شدید اعتراضات کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 19 مئی 2018 کو مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ہائیڈرو پاور پلانٹ کا افتتاح کیا۔