Friday, October 18, 2024

پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

- Advertisement -

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان رگھو چڈھا نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے اور بالی ووڈ کی اداکارہ پیا گھر جانے کے لیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی 25 ستمبر کو شادی متوقع ہے۔ راجستھان ان کی شادی کا وینیو ہوگا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق ریسپشن نئی دہلی کے گروگرام میں ہوگا اور یہ ایک شاندار تقریب ہوگی جس میں دولہا اور دلہن کے تمام اہل خانہ، سیاستدانوں اور دوستوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے ستارے بھی شریک ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی اور رگھو ستمبر کے پہلے ہفتے میں شادی کی تیاریاں شروع کر دیں گے تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رگھو چڈھا نے 13 مئی کو منگنی کی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں