پولیٹیشن راگھو چڈھا اور بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں دونوں بہت خوش نظر آرہے ہیں۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی اس شادی میں بھارت کے نامور سیاستدانوں سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی جس نے شادی میں چار چاند لگا دیے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر، انسٹاگرام پر ایک ساتھ شیئر کیں۔
دلہا نے آف وائٹ شیروانی پہنی تھی، جب کہ اداکارہ نے اپنی دلہن کے لباس کے لیے گولڈ اور آف وائٹ کلر کا انتخاب کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کا شادی کا گاؤن معروف سلیبرٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا تھا، جو شادی کی تقریب میں بھی موجود تھے۔
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کہا گیا ہے کہ، ہمارے دلوں کو معلوم تھا ہم ناشتے کی میز پر پہلی بات چیت سے اس دن کا طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔