Sunday, September 8, 2024

نسیم اور حارث کے متبادل پی سی بی نے دوسرے بولرز کو طلب کرلیا

- Advertisement -

کولمبو: حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث پاکستان نے دو فاسٹ بولرز کو طلب کرلیا ہے جو آگے ایشیا کپ کے میچز کھیلینگے۔

اگر نسیم یا حارث اگلے ہفتے تک ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تو ٹیم انتظامیہ محض اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے متبادل کے لیے کہے گی۔

اگلے ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل کھلاڑیوں کی صحت اور کنڈیشنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ایک احتیاتی تدابیر کا قدم ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پی سی بی نے فاسٹ باؤلر شاہنواز دہانی اور زمان خان کو ایشیا کپ کے اضافی میچز کے لیے طلب کر لیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق میڈیکل پینل حارث اور نسیم کی دیکھ بھال کی نگرانی جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ایک بولر گیند لگنے سے میچ کے دوران انجرڈ ہوا اور دوسرے کو بھی میچ کے دوران انجری ہوئی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں