Saturday, July 27, 2024

پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی، نے چیف سلیکٹر کے سلیکشن پینل کا تقرر کیا ہے۔

پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دے دی. چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے تین نئے کنسلٹنٹ ممبران کو سلیکٹ کیا ہے جس میں سابق پاکستانی کرکٹ کھلاڑی سلمان بٹ، راؤ افتخار انجم، اور کامران اکمل شامل ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران کی سکلز کیمپ میں اضافی ڈیوٹیاں ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق تینوں سابق کرکٹ کھلاڑی فوری ذمہ داریاں سنبھالینگے۔ چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ ممبران کے طور پر ان کے پہلے کاموں میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز شامل ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی تقرری غیر یقنی صورتحال کا شکار

آسٹریلیا کا دورہ ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 12 جنوری 2024 سے ہوگا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں