Sunday, September 8, 2024

لوگ طواف کے دوران بیوی کی ویڈیوز بناتے رہے، شاہد آفریدی

- Advertisement -

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ روکنے کے باوجود طواف کے دوران لوگ ان کی باپردہ بیوی کی ویڈیوز بناتے رہے جو کے بہت نہ مناسب ہے۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے نجی چینل پر نشریات کے دوران بتایا کہ انہوں نے طواف کے دوران اپنی بیوی کی ویڈیوز بنانے والوں کو روکا اور فون تک چھین لیا مگر وہ نہیں مانے۔ اور پھر معافی مانگی کیونکہ وہ خدا کے گھر میں تھے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

مزید، شاہد آفریدی کے مطابق، جو لوگ خفیہ طور پر عوامی مقامات پر یا ایئرپورٹس پر وڈیوز بناتے ہیں وہ برا نہیں لگتا، لیکن جو لوگ خلاف قانون ہونے کے باوجود مقدس مقامات پر وڈیوز بناتے ہیں، اس سے بہت دکھ ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے افراد کی نجی زندگیوں میں پرائیویسی نہیں رہی۔

شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ سب جانتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں پوسٹ نہیں کرتے، لیکن پھر بھی لوگ ان کی فیملی کی ویڈیوز بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جو کہ انتہائی نامناسب ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگرچہ وہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں ہیں لیکن اسے ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے۔ پاکستان کے دیہی علاقوں میں تعلیم کا پھیلاؤ نا پہنچ سکا مگر وائی فائی پہنچ گیا۔ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط ہے، اور اسے مناسب طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں