Sunday, September 8, 2024

عوام سرمایہ کاری کی جعلی اسکیموں سے خبردار رہیں

- Advertisement -

ایس ای سی پی نے ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اور منافع بخش جعلی اسکیموں کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے جن کی آن لائن اور دیگر چینلز کے ذریعے تشہیر کی جاتی ہے۔

عوام کو بھاری اور نا ممکن کمائی کے وعدوں کے جواب میں ڈپازٹ کرنے اور جعلی اسکیموں سے خبردار کیا جا رہا ہے جس سے وہ جمع پونچی اور قیمتی سرمائے سے محروم ہوسکتے ہیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایک کمپنی میلیورٹیک کا پردہ فاش کیا ہےجیسے ذیشان منیر نامی شخص چلا رہا ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ویب اشتہارات دیکھنے کے لیے مختلف پیکجوں کی شکل میں نقد اور منافع کا وعدہ لوگوں کو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔

ایس ای سی پی نے کمپنی اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر رکھی ہے،عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ مالیورٹیک کے پاس سرمایہ کاری کے منصوبے فراہم کرنے کا کوئی لائسنس نہیں ہے اسلیے عوام احتیاط برتے۔

ایس ای سی پی کو بھیجی گئی شکایات کے مطابق، ذیشان منیر، کاروبار کا مالک، انٹرنیٹ اشتہارات دیکھنے (کلک کرنے) کے لیے بہت سے پیکجز بغیر صارف کو منافع دیے فروخت کرتا ہےجبکہ کمپنی کی طرف سے صارف کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔

صارفین کی شکایات کے مطابق، کمپنی انہیں زیادہ ممبرز بنانے اور ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید پیکجز خریدنےکا کہتی ہے۔

ذیشان منیر کے خلاف مقدمہ 

اس شخص کے خلاف دھوکہ دہی کی اسکیمیں چلانے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے، اور ایس ای سی پی نے کاروبار کو بند کرنے، جرمانے عائد کرنے اور مستقبل میں کسی بھی کاروبار کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کرنے سے منع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ذیشان منیر اور دیگر کو مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور دھوکہ دہی کے حوالے سے نامزد کیا گیا ہے۔ ان ریفرنسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

عوام کو خبردارکیا جاتا ہے کہ وہ فرضی منافع کمانے کی امید میں ذیشان منیر اور مالیورٹیک کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے پروگراموں اور انٹرنیٹ پیکجوں پر اپنی محنت سے کمائی گئی رقم کوضائع ہونے سے بچائیں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں