Friday, November 22, 2024

لوگ سوشل میڈیا پر ہربات کو سچ نہ سمجھیں، وسیم اکرم

- Advertisement -

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ہر بات پر یقین نہ کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے کے بعد متعدد متنازعہ آن لائن رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں۔ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم  نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں دشمنی کو جنم دیتی ہیں اور لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جو کچھ بھی آن لائن پڑھتے ہیں وہ سچ ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں 

ان کے مطابق، اچھائی کے مقابلے میں برائی پر بھروسہ کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے، اور ہمارے ہاں، غلط خبریں غیر ضروری دلائل اور دشمنی کو جنم دیتی ہیں اور ہمارے درمیان دراڑکو بڑھاتی ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ دونوں ممالک کو اب ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں، بس بہت ہو گیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں