جمعے کے روز امریکی شہر نیویارک میں مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی منظوری مل گئی اور رمضان میں مغرب کی اذان بھی۔
امریکی شہر نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اذان نماز ادا کرنے کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے اور اس کے الفاظ اللہ کی عظمت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی گواہی دیتے ہیں۔
نیویارک شہر کے میئر کے مطابق مذہب کی پانچ بنیادوں میں سے ایک نماز ہے، جسے قریب ترین مسجد میں روزانہ پانچ مرتبہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اذان سننا نماز کے وقت کا تعین کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔
انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
میئر ایرک ایڈمز نے کہا کے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ صرف جمعہ کی اذان بلکہ مغرب کی اذان بھی بغیر کسی اجازت کے رمضان کے مہینے میں ہر روز مساجد میں دی جائے گی۔
نیویارک شہر کے میئر کے مطابق، پولیس اس بات کی تصدیق کے لیے مسجد کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے گی کہ اذان کے لیے استعمال کیے جانے والے لاؤڈ اسپیکرز کی جانچ اور مناسب والیوم کی دیکھ بھال کے حوالے سے قوانین پر عمل کیا جائے۔
مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز کا شکریہ ادا کیا۔