Wednesday, June 26, 2024

چائنہ میں پالتو جانور وینڈنگ مشین سے بکنے لگے، ویڈیو وائرل

- Advertisement -

چائنہ میں پالتو جانور وینڈنگ مشین سے بیچنےکی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

ٹیکنالوجی کے بڑھتے رحجان کے نتیجے چائنہ میں پالتو جانور کو فروخت کرنے والی وینڈنگ مشین سامنے آئی ہے، جس کی ویڈیو کافی وائرل بھی ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین مشین کے تخلیق کاروں اور استعمال کرنے والوں کوخوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

چین کے پسماندہ شہروں میں کھانے کی بجائے پالتو جانوروں کو فروخت کرنے کے لیے وینڈنگ مشینیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

بیجنگ کے ایک پرہجوم حصے میں ایسی ہی ایک وینڈنگ مشین کی وائرل ویڈیو دکھائی گئی ہے جس میں مشین کے اندر قید ننھے جانوروں کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جانوروں کے حقوق کو نظر انداز کرنے پر تاجر کو تنقید کانشانہ بنایا۔

کچھ صارفین نے سوال کیا کہ کیا زندگی کا بنیادی احترام ختم ہو گیا ہے، جبکہ دوسرے نے سوال کیا کہ کیا اس طریقے سے جانور بیچنے والے بھی انسان ہو سکتے ہیں؟

ایک صارف نے یہ بھی سوال کیا کہ کہ اس منصوبے کی کس نےاجازت دی؟

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں