Sunday, October 20, 2024

روس میں پولیس کا ماسکو کے ہم جنس پرستوں کے کلبوں پر چھاپہ

- Advertisement -

ماسکو میں پولیس نے ہم جنس پرستوں کے متعدد کلبوں پر چھاپے مارے ہیں

ماسکو میں سپریم کورٹ کی جانب سے ایل جی بی ٹی تحریک یا ہم جنس پرستوں کو غیر قانونی قرار دینے کے ایک دن بعد یہ وقعہ پیش آیا۔

ٹیلیگرام چینل اوستوروزہنو نووستی نے کہا کہ جمعے کو دیر گئے چھاپوں کے دوران کلب جانے والوں کو مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا اور ان کے پاسپورٹ کی تصاویر لی گئیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

تازہ ترین خبروں کے مطابق ایک حاضرین نے چینل کو بتایا کہ اسے خدشہ ہے کہ اسے طویل قید کی سزا سنائی جائے گی۔

پولیس نے کہا کہ وہ منشیات کی تلاش کر رہے ہیں۔ شہر کے حکام نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ وسطی ماسکو میں ہونے والے اجتماع میں غیر ملکی بھی موجود تھے۔

ایک اور ٹیلی گرام چینل سوٹا نے کہا کہ روس کے دارالحکومت میں جمعہ کی شام تین کلبوں پر چھاپے مارے گئے۔

سوشل میڈیا پر تصاویر اور ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر ایک کلب کے باہر پولیس وین اور افسران کو دکھایا گیا ہے۔

روس کے آئین کو 2020 میں تبدیل کر کے یہ واضح کیا گیا کہ شادی کا مطلب مرد اور عورت کے درمیان اتحاد ہے۔ روس میں ہم جنس یونینوں کو تسلیم نہیں کیا جاتا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں