Friday, October 18, 2024

پولیس نے جنت مرزا ٹک ٹاکر سے مدد کی درخواست کی

- Advertisement -

لاہور: پنجاب پولیس نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر اداکارہ جنت مرزا سے مدد کی درخواست کر دی اور وہ انکی مدد کرنے  کے لئے تیار ہوگئیں ہیں۔

پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک سینئر پولیس اہلکار کے ساتھ بیٹھے دکھایا گیا ہے۔

اس موقع پر پنجاب پولیس کے ایس ایس پی مرزا انجم کمال کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے لوگ ہیلپ لائن 1122 سے بہت واقف ہیں لیکن وہ 1124 سے واقف نہیں ہیں جس کی وجہ سے میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ یہ نئی ہیلپ لائن عوام کی بھلائی کے لیے بنائی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

انہوں نے وضاحت کی کہ جنت مرزا سے کہا گیا ہے کہ وہ عوام کو اس ہیلپ لائن کے بارے میں مطلع کریں، جسے استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ گاڑی چلاتے ہوئے آپ کی گاڑی کا ٹائر پھٹ جائے، آپ کی گیس ختم ہو جائے، یا آپ کسی علاقے میں اپنے آپکو محفوظ محسوس نہ کریں۔ تولہذا، اس ہیلپ لائن کو فوراً ڈائل کریں، اور پولیس افسران آپ کی مدد کے لیے پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا کے والد مرزا انجم کمال وہ پولیس اہلکار ہیں جن کے ساتھ وہ مذکورہ ویڈیو میں دکھائی دے رہی ہیں۔

جہاں لوگ عوامی آگاہی مہم کے لیے اس اقدام کی تعریف کر رہے ہیں وہیں ٹک ٹاکر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےاور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں