Wednesday, December 4, 2024

ملک میں آج سے پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

- Advertisement -

ملک میں آج سے شروع ہونے والی پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے شہریوں کو جاری گرمی سے نجات ملنے کی امید ہے۔

پری مون سون سیسٹم پاکستان کے محکمہ موسمیات پی ایم ڈی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور کشمیر کے دیگر شہروں، گلگت بلتستان خیبرپختونخوا پنجاب کے علاقوں میں 30 جون تک ہفتہ بھر میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بھی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں 26 جون سے 29 جون تک بارش ہوسکتی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

ٹوئٹر پر پی ایم ڈی کی ایڈوائزری شیئر کرتے ہوئے وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے لکھا کہ شدید بارش سے شہری سیلاب اور پہاڑی علاقوں جیسے کہ مری، گلیات، کشمیر، جی بی اور کے پی میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔

ستائیس جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ علاقوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی  نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور سیاحوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

شیری رحمان نے ٹویٹ کیا شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ تیز آندھی اور بارش کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کے بجلی کے کھمبوں اور آبی گزرگاہوں سے دور رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ آپ کا شکریہ۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں