Friday, November 14, 2025

کل ملک بھر میں جشن آزادی منانے کی تیاریاں جاری

- Advertisement -

ملک بھر میں کل 14 اگست جشن آزادی کا دن جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ بچے بڑے سب ہی اس دن کو دل سے مناتے ہیں۔  

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ عورتیں، بچیاں اور بچے سب مل کراس کی تیاری میں ٘مصروف ہیں اور ہر طرف سبز ہلال کے جھنڈے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ہر عمارت اور گھر کو ہلال کے جھنڈوں سے سجایا گیا ہے، اور ہر جگہ سجے ہوئے اسٹالز ہیں جہاں سے لوگ قومی پرچم اور بیج خرید سکتے ہیں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

جگہ جگہ بازار لگائے گئے ہیں، اور عظیم دن کی وسیع تیاریوں کے تحت سڑکوں کے کناروں پر سجے اسٹالز بھی ہیں۔خریدنے کے لیے قومی پرچم، مختلف قسم کے بیج ڈیزائن، بینرز، اسٹیکرز، اور سفید اور سبز کپڑے ہیں۔

دوسری جانب 15 اگست تک نور خان ایئربیس اور نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اعلان کے مطابق کبوتر، پتنگ، ڈرون اور لیزر لائٹ فلائنگ پر پابندی ہوگی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے آزادی نائٹ کے لیے سیکیورٹی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے اور ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈولفن فورس کی پانچ ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں۔

باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا اور ون ویلرز اور ہاکروں پر سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، سڑکوں کو بلاک کرنے اور موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے پر بھی کاروائی کی جائے گی۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں