Monday, September 16, 2024

صدر آصف علی زرداری کا تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

- Advertisement -

صدر آصف علی زرداری نے اپنے عہدے کی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں محتاط مالیاتی انتظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی ہے۔

واضح رہے کہ آصف زرداری پاکستان کے 14ویں صدر ہیں اور اس سے قبل 2008 سے 2013 تک اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مارچ کو حکمران اتحاد کے نامزد صدارتی امیدوار آصف زرداری الیکٹورل کالج کے 1185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف علی زرداری پاکستان کے صدر منتخب ہو گئے

الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب میں سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے کل ایک ہزار 44 ارکان نے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

دس مارچ کو آصف زرداری بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا چکے ہیں جب کہ گزشتہ روز صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے گارڈ آف آنر کی تقریب کے لیے باغی کا دورہ کیا اور تقریب میں بلاول بھٹو، آصفہ اور بختاور بھٹو نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں