Saturday, July 27, 2024

پریانکا چوپڑا ، جلد کی حفاظت کے لیےاپنے چہرے پر برف لگاتی ہیں۔

- Advertisement -

پریانکا چوپڑا کیمرے کے سامنے جانے سے پہلے اپنی جلد، رنگت کو بہتر بنانے کے  اپنے چہرے پر برف لگاتی ہیں۔ 40 سالہ اداکارہ اکثر آئی ماسک بھی لگاتی ہیں۔ اور اپنے چہرے کو شفاف رکھنے کے لئے آئس کیوبز کا استمعال کرتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا  نے ہارپر بازار یوکے کو بتایا”میں جب بھی کیمرے کے سامنےجاتی ہوں تو آنکھوں کا ماسک لگانے کی کوشش کرتی ہوں۔

آپ جو بھی آئی ماسک استعمال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اسے رات بھر فریج میں رکھیں اور صبح سب سے پہلے لگانا چاہیے۔ اس سے واقعی ایک بڑا فرق پڑتا ہے. میں ریکارڈ ہونے کے دوران بھی چہرے پر برف کا استمعال کرتی ہوں۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

میں اپنی جلدکو تروتازہ بنانے کے لیے یہ سب کرتی ہوں تاکہ میں پرکشش دکھ سکوںاگر آپ کے پاس برف نہ ہو تو آپ اپنی جلد کے لئے ٹھنڈا پانی بھی استمعال کر سکتے ہیں۔ اس مساج کے لئے میں اپنی انگلیوں کا استعمال کرتی ہوں۔

اداکارہ کاکہنا ہے کہ یہ بالی وڈکا آزمایا ہوا طریقہ ہے۔ پرانی چال ہے۔ کہ چہرےپر ٹھنڈے پانی کا استعمال بہت مفید رہتا ہے ۔ یہ واقعی آپ کے چہرے کو کمپیکٹ کرتا ہے۔۔ میں نے پہلے بھی ایسا کیا ہے۔

“بے واچ” اسٹار کا کہنا ہے کہ وہ صبح کے وقت سب سے پہلے صابن کا استعمال کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ اس کی جلد خشک ہے، اور جب وہ کام سے واپس گھر آتی ہیں  تو وہ باقاعدگی سے میک اپ کا ہر اونس اتارتی ہیں۔

جلد کی دیکھ بھال 

میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے اپنے چہرے پر کسی بھی قسم کے صابن کا استعمال بالکل نہیں کرتی کیونکہ میری جلد خشک ہے۔

اگر مجھے کلینزر یا کوئی چیز استعمال کرنے کی ضرورت ہو تو میں عام طور پر تیل، سیرم، موئسچرائزر، اور استعمال کرتی ہوں۔ دن کے وقت، میں سن بلاک استعمال کرتی ہوں۔ میں رات کو بھی اس عمل کو دہراتی ہوں۔

میں یقینی طور پر اس عمل سے مطمئن ہوں۔ مجھے اپنے پیشے کے لیے ہر ایک دن میک اپ کرنا پڑتا ہے ۔اس لیے جلد کی حفاظت کا خاص خیال رکھتی ہوں۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں