Saturday, July 27, 2024

سندھ حکومت کو چار روزہ انتخابی تعطیلات کی تجویز

- Advertisement -

الیکشن کے لئے سندھ حکومت کو چار روزہ انتخابی تعطیلات کا مشورہ دے دیا۔ 

آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں 6 فروری سے 9 فروری تک چار روزہ انتخابی تعطیلات تجویز کی ہیں۔

چھ فروری سےنو فروری تک صوبے کے تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کی محکمہ کی سفارش کی سمری وزیر اعلیٰ مقبول باقر کو پیش کر دی گئی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

وزیراعلیٰ کی رضامندی کے بعد سندھ میں چار روزہ انتخابی تعطیل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ پنجاب کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے انتخابات کے انعقاد کے لیے چار روز کے لیے بند رہیں گے۔ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں صوبے کے تعلیمی ادارے 6 فروری سے 9 فروری 2024 تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں