Tuesday, September 24, 2024

جارجیا پرائیڈ فیسٹیول پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا

- Advertisement -

دو ہزار  ایل جی بی ٹی مخالف مظاہرین نے ہفتے کے روز جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں ہم جنس پرستوں کے پرائڈ فیسٹیول پر دھاوا بول دیا اور اسے منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

جارجیا میں دائیں بازو کے مظاہرین، جن میں آرتھوڈوکس عیسائی پادری بھی شامل تھے، پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی کرتے ہوئے، سٹیج پر پہنچ گئے اور قوس قزح کے جھنڈے جلائے۔

منتظمین اور جارجیا کے صدر نے تقریب سے پہلے ہونے والی ایل جی بی ٹی مخالف نفرت انگیز تقریر کو مورد الزام ٹھہرایا، اور کہا کہ پولیس میلے میں جانے والوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انگلش میں خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں 

صدر سلوم زورابیشویلی نے کہا کہ حکمران جارجیائی ڈریم پارٹی اپنے پیروکاروں کی مذمت کرنے میں ناکام رہی ہے جنہوں نے ایل جی بی ٹی کارکنوں کے خلاف کھلے عام جارحیت کو اکسایا تھا۔

وزیر داخلہ، الیگزینڈر داراخویلڈزے نے جواب دیا کہ اتنے وسیع علاقے میں پولیس کے لیے یہ چیلنج تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین سیکیورٹی سے گزرنے اور ایونٹ کے علاقے تک پہنچنے کے لیے متبادل طریقے تلاش کرنے میں کامیاب رہے کیونکہ یہ ایک کھلا علاقہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا، تاہم ہم پرائیڈ فیسٹیول کے شرکاء اور منتظمین کو علاقے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے، لیکن کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

پرائیڈ آرگنائزر2023 ، مریم کوارتسخیلیا نے کہا کہ اس سال کے ایونٹ سے قبل انتہائی دائیں بازو کے گروہوں کی بڑے پیمانے پر متحرک ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ کھلے عام تشدد کو ہوا دے رہے تھے۔

انہوں نے رائٹرز کو بتایا، ہم وزارت داخلہ اور پولیس کو فوری طور پر تحقیقات شروع کرنے کا کہہ رہے ہیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

اسی مصنف کے اور مضامین
- Advertisment -

مقبول خبریں